سکھر: پنوعاقل کے قریب بس حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

Near Pano Aqil bus crash kills 5, injures 12
یس نیوز کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پنوعاقل کے قریب قومی شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے جب کہ طبی عملے کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔








