
Prime Minister rejects plea against chief minister Punjab
لاہور ہائی کورٹ نے کرپشن کی بنیاد پر وزیراعظم محمدنواز شریف اور ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست نا قابلِ سماعت قرار دےکر مسترد کردی ۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی شہری فیصل نصیر کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔درخواست گزارکا الزام تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کرپشن میں مبتلاہیں،اس کے علاوہ وفاق اورپنجاب کے ہر محکمے میں منظورِ نظر نااہل افسروں کو لگایا جا رہا ہے،دونوں بھائی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پربھی پورا نہیں اترتےلہٰذاانہیں نا اہل قرار دیا جائے،عدالت نے درخواست کےقابلِ سماعت ہونےکے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔آج فیصلہ سناتےہوئےعدالت نےدرخواست ناقابلِ سماعت قراردےکر مسترد کردی۔








