counter easy hit

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہو گا

Pakistan and Australia will start the first Test on tommorrow

Pakistan and Australia will start the first Test on tommorrow

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے گابا میں ہو گا،بلے بازوں کو پچ سے زیادہ کنڈیشنز سےمشکلات ہوسکتی ہیں۔کپتان مصباح الحق کہتے ہیں آسٹریلیاکو شکست دینے کے لیے یہ اچھا موقع ہے۔

گراؤنڈ کیوریٹر نے خبردار کیا ہے کہ وکٹ پر گھاس کے باعث پنک بال زیادہ سوئنگ ہو گی ، بلے بازوں کو پچ سے زیادہ کنڈیشنز سےپریشان کرسکتی ہیں۔

برسبین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آخری تین ٹیسٹ میچز کے علاوہ پاکستان ٹیم چھ برسوں سے اچھا پرفارم کر رہی ہے ۔اس دوران نمبر ون کا اعزاز بھی حاصل کیا، پاکستان کے پاس آسٹریلیا کو ہرانے کا ایک اچھا موقع ہے ۔

مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ میں کھیلنا چیلنج ہے ، برسبین کی کنڈیشنز ،اس کے ساتھ پنک بال اور مصنوعی روشنیوں میں میچ بھی چیلنج ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی فیلڈنگ میں سخت محنت کررہے ہیں،سلپ کیچنگ میں بہتری نظر آئے گی، یاسر شاہ مکمل فٹ اورٹیم کو دستیاب ہیں ۔ آسٹریلین کنڈیشنز میں لیگ اسپنر سود مند ثابت ہوتا ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ محمد عامر کو آوازیں کسنے کا کوئی ایشو نہیں ہوا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں کراؤڈ نے اسپورٹ کیا ۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاوضے کے معاملے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف آسٹریلیا نے برسبین میں پاکستان کا مقابلہ کرنا ہے ۔ایسے میں آسٹریلوی کپتان صرف وہاب ریاض کی تیز گیندوں پر فکرمند ہیں ۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ میں اس وقت معاوضے کا نہیں ،وہاب ریاض کا سوچ رہا ہوں جو 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہا ہے ۔ مجھے اس ٹیسٹ میچ کی زیادہ فکر ہے،کھلاڑیوں کے معاوضے کا معاملہ طے کرنا کرکٹرز ایسوسی اور بورڈ کا کام ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website