ڈی جی نیب سندھ سراج نعیم نے کہا ہے کہ کرپشن کا کوئی کیس بند نہیں کیا گیا، نہ کسی کے کہنے پر کارروائی کی جاتی ہے، جہاں بدعنوانی کی شکایت ہوتی ہے، کارروائی کی جاتی ہے۔ محکمہ سندھ پولیس کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے، جو آئندہ روز میں پیش کر ینگے۔
کراچی: (یس اُردو) ڈی جی نیب کرنل سراج نعیم کا جامعہ کراچی میں کرپشن کے خلاف آگاہی سمینار سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ نوجوانوں سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کی زمینوں پر بھی قبضے کے کیسسز سامنے آئے ہیں جو عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، تاہم جامعہ کراچی کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طاقت اور اختیارات کا غلط استعمال بھی کرپشن کی شکل ہے۔ڈی جی نیب نے مزید کہا ہے کہ ہمارا عزم کرپشن سے پاک معاشرہ بنانا ہے، محکمہ پولیس میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں پیش کر ینگے۔ ڈی جی نیب نے کہا کہ کرپٹ عناصر پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ نیب کی جانب سے کے ایم سی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں۔