counter easy hit

دھرنے میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے رعایت نہیں ہو گی: رانا ثناء

I sit on public

I sit on public

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنا پرامن انداز میں ختم کرانے پر وزیر اعظم اور مذاکراتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
لاہور: (یس اُردو) پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے صرف طاقت دکھا کر خون خرابے کے بغیر اسلام آباد دھرنا ختم کرایا ہے لیکن جن لوگوں نے پر تشدد کارروائیاں کیں انہیں معافی نہیں ملے گی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحفظ نسواں بل ختم نہیں ہو سکتا تاہم اس میں ترامیم ہو سکتی ہیں۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تہہ شدہ طریقہ کار کے مطابق جاری ہے، کسی ایک شخص یا پارٹی کی ڈکٹیشن پر اس کے طریقہ کار میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔