مظفرگڑھ…….مظفرگڑھ میں شاہ مائنر میں شگاف پڑنے سے قریبی کھیتوں اور محکمہ انہار کے ریسٹ ہاؤس میں پانی داخل ہوگیا۔محکمہ انہار کے مطابق نہر کو بند کرکے شگاف پر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نہروں میں پانی آنے کے بعدمظفرگڑھ کے علاقے سلطان کالونی کی شاہ مائنر میں30 فٹ گہرا شگاف پڑ گیاتھا۔شگاف پڑنے سے قریبی کھیتوں اور محکمہ انہار کے ریسٹ ہاؤس میں پانی داخل ہوگیا۔جبکہ سلطان کالونی سے دیہی علاقے میں جانے والی ایک لنک روڈ پراب بھی پانی کھڑا ہے.محکمہ انہار کی مطابق نہر کو بند کرکے شگاف پر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جبکہ اہل علاقہ نے الزام لگایا ہے کہ ہر سال اس نہر کی بھل صفائی کی آڑ میں محکمہ انہار کا عملہ فنڈز تو وصول کرتا ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے نہ تو اس نہر کی صفائی کی گئی اور نہ ہی مرمت۔ جس کے باعث ہرسال شاہ مائنر میں شگاف پڑتے ہیں اور لوگوں کا بھاری مالی نقصان ہوتا ہے۔