yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سب بیچ دے! نیا پاکستان نہیں چاہیے

Yes 2 Webmaster February 4, 2016February 4, 2016 1 min read
Privatisation
Share this:
PIA Employees Protest
PIA Employees Protest

تحریر: میر شاہد حسین
”نواز شریف صاحب نے پی آئی اے کے دو ملازمین کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔” ”یہ آپ کی خواہش ہے یا خبر!!” ”خبر تو ہو نہیں سکتی اسی لیے خواہش کو ہی خبر بنایا ہے۔”

”بھلا وہ کیوں استعفیٰ دیں وہ ‘ذمہ دار’ نہیں۔” ”وہ غیر ذمہ دار ہیں تو پھر ذمہ دار کون ہے؟ کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔” ”ان کی ذمہ داری ہے جو گولیوں کا نشانہ بنے ۔یہ گولیوں کے سامنے نہ آتے اور نہ یہ واقعہ پیش آتا۔”

”تمہارا مطلب ہے گھر بیٹھ کر احتجاج کرتے۔” ”جی ہاں! احتجاج کرنے کا حق صرف سیاستدانوں کے پاس ہے۔عوام یہ کام کرے گی تو اسے گولیاں اور لاٹھیاں کھانی ہوں گی۔” ”ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ بڑے بڑے واقعات اور سانحات پیش آتے ہیں لیکن کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔”

”ایسی بھی کوئی بات نہیں ایک جماعت ہے جو ہر واقعہ کی ذمہ داری بلاجھجھک قبول کرتی ہے۔” ”وہ کون سی جماعت ہے؟” ”طالبان اور القاعدہ …کم از کم ہر واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں چاہے کسی نے بھی کیا ہو۔” ”لیکن اس بار تو انھوں نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی۔” ”اسی لیے تو چیئرمین پی آئی اے نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔”

”کیا وہ ذمہ دار ہیں؟” ”جب ذمہ دار لوگ اپنی ذمہ داری قبول نہ کریں تو ا ن کو اپنی ذمہ داری پر رہنے کا کیا حق پہنچتا ہے؟” ”یہ حق ان کو عوام نے دیا ہے۔” ”عوام نے ملک کو چلانے کا حق دیا تھا نہ کہ ملک کے اثاثوں کو بیچنے کا۔”

”پی آئی اے کی نجکاری کیے بغیر نہیں چلایا جاسکتا ۔” ”اب ایسی بات بھی نہیں ، میاں صاحب ملک چلا سکتے ہیں تو پی آئی اے کیا چیز ہے۔ ان کے پاس ایسا نسخہ خاص ہے جس پر عمل کرکے پی آئی اے کو نہ صرف بچایا جاسکتا ہے بلکہ اڑایا بھی جاسکتا ہے۔” ” انہوں نے وہ نسخہ خاص زرداری صاحب کو دیا تھاکہ وہ نیویارک کا ہوٹل بیچ کر پی آئی اے کو کھڑا کریں۔ ”

Privatisation
Privatisation

”میاں صاحب کے پاس تو کچھ بھی نہیں!” ”اگر کچھ ہوتا تو وہ پی آئی اے کبھی نہ بیچتے۔ خسارہ بہت بڑھ چکا ہے۔” ”خسارہ تو ملک کا بھی بہت بڑھ چکا ہے ، کہیں ملک کی بھی نجکاری تو نہیں ہوجائے گی۔ ” ”اگر اسی طرح نجکاری کا عمل جاری رہا تو وہ دن بھی دور نہیں جب ملک بھی بک جائے گا۔” ”پہلے جنگیں لڑ کر ملک پر قبضہ کیا جاتا تھا لیکن اب ملک کے اثاثہ جات پر قبضہ کیا جاتا ہے ۔ ”

” سب بیچ دے … نیا پاکستا ن نہیں چاہیے!!” ”سب بیچنے کے بعد سیاستدان تو ملک سے باہر چلے جائیں گے لیکن عوام ان کے قرضے نسل در نسل غلامی کی صورت اتارے گی۔”

” اگر یہ بات ہے تو ہم اگلے الیکشن میں انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔” ”آپ اپنا ووٹ اپنے پاس رکھیں، اگلے الیکشن تک تو یہ سب بیچ چکے ہوں گے ۔” ”اچھا اسی لیے زرداری صاحب پہلے ہی ملک سے باہر جاچکے ہیں۔” ‘اور اب میاں صاحب …!!”

Mir Shahid
Mir Shahid

تحریر: میر شاہد حسین

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post چوہدری افضل رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی طرف سے 5 فروری کشمیر ڈے یوم یکجہتی کا اشتہار
Next Post سلطانہ اصغر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے5 فروری کشمیر ڈے یوم یکجہتی کا اشتہار
سلطانہ اصغر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.