کراچی……. کورنگی میں سی پی ایل سی نے کارروائی کرکے دو بھتاخوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔سی پی ایل سی نے کورنگی کے علاقے گبول پارک میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے جو تاجر سے 5 لاکھ روپے تاوان لے رہے تھے۔ملزمان کے قبضے سے بھتے کے لیے استعمال ہونے والاموبائل فون بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔







![karachipolice-2bhattakhurarrest_12-12-2015_207068_l. [downloaded with 1stBrowser]](https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2015/12/karachipolice-2bhattakhurarrest_12-12-2015_207068_l.-downloaded-with-1stBrowser-400x230.jpg)

