![312035_97995017. [downloaded with 1stBrowser]](https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2015/12/312035_97995017.-downloaded-with-1stBrowser-400x266.jpg)
اسلام آباد: (یس اُردو) مشیر خارجہ سر تاج عزیز کی جانب سے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شرکت کی۔ سشما سوراج عشایئے میں پہنچیں تو سرتاج عزیز نے انہیں عزیز بنا لیا۔ گرم جوش مصافحہ کیا تو ہاتھوں سے ہاتھ نہ چھوٹے۔ نگاہوں میں امید کی کرن چمک رہی تھی۔ شاید بھارت کو پیغام تھا کہ دوستی کا دامن تھام لو برابری کی سطح پر۔سشما سوراج نے ڈنر کے لئے زعفرانی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جو ان کے پرچم کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ سرتاج عزیز نے ڈارک بلیو سوٹ پر نیلے رنگ کی ٹائی لگا رکھی تھی۔ نیلا رنگ کھلے دل اور کشادہ ذہن کی ترجمانی کرتا ہے۔ گرمجوش مصافحے کے بعد سوراج اور سرتاج ایک ہی ٹیبل پر جا بیٹھے جہاں کینڈل لائٹ ڈنر پر کھانے کے ساتھ گفتگو کے کئی خوش گوار راؤنڈ چلے۔








