![312041_88960842. [downloaded with 1stBrowser]](https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2015/12/312041_88960842.-downloaded-with-1stBrowser-400x266.jpg)
لاہور: (یس اُردو) پاکستان اور جرمنی نے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اور جرمنی نے افغانستان میں امن کی مشترکہ کوششوں اور داعش سمیت ہر دہشت گرد گروپ کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم بھی کیا۔ جرمن وزیر دفاع نےعسکری نظریاتی اور سیاسی محاذ پر ایک ساتھ لڑنے پر زور دیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا پاکستان ملکی دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے جرمنی سے اسلحہ خریدے گا۔ جرمن وزیر دفاع نے علاقائی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر کی بدھ کو ملاقات بہت اہم ہے۔








