counter easy hit

انڈو نیشین صوبے سولاویسی میں شدید زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاء پر وزارت خارجہ کا اظہار افسوس

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) حکومت پاکستان اور عوام انڈونیشیا کے صوبے مغربی سولاویسی میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے انڈونیشیا میں حالیہ شدید زلزلے میں ہونے والے جانی نقصان شدید رنج اور غم کااظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مغربی سولاویسی میں شدید زلزلے سے متاثرے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں اور متاثرین کی جلد بحالی اور صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز مازن شہر سے شمال مشرق میں 6 کلومیٹر کی دوری پر تھا جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ خوفناک زلزلے میں درجنوں رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس میں سیکڑوں افراد دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران ریسکیو اداروں نے 37 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 600 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 600 سے زائد زخمیوں میں سے 18 کی ہلاکت نازک ہے جبکہ 200 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور باقی کو معمولی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں ماموجو کے علاقے میں ہوئی جہاں 26 اموات ہوئیں جب کہ دیگر ہلاکتیں سلویسی کے مغربی علاقوں میں ہوئی ہیں۔ کئی سڑکیں اور دو پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Motorist ride past the wreckage of a car damaged in an earthquake in Mamuju, West Sulawesi, Indonesia, Friday, Jan. 15, 2021. A strong inland and shallow earthquake hit eastern Indonesia early Friday causing people to panic in parts of the country???s Sulawesi island and run to higher ground. (AP Photo/Sadly Ashari Said)

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website