counter easy hit

’’ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں غداروں کی مدد کی، اس لیے۔۔۔‘‘ افغان مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایسا اعلان کر دیا کہ پوری دُنیا دنگ رہ گئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے منتظم اور افغان مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شیر محمد عباس ستنکزئی کا کا کہنا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد اور حمایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس ستنک زئی نے بھارت کے منفی کردار کو نقاب کردیا اور کہا کہ نئی دہلی کا افغانستان میں کردار منفی رہا ہے۔بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد اور حمایت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ 40 سال سے افغانستان میں موجود ہے جہاں وہ افغانیوں کے بجائے ایک کرپٹ گروپ کے ساتھ سیاسی، عسکری اور معاشی تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی ہے۔دوسری جانب افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان امن عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں بھارتی قیادت سے ملاقات کی ہے اور امریکا نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ بھارت بھی افغان امن عمل کا حصہ بنے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website