counter easy hit

بابا مجھے آئس کریم کھانی ہے۔۔۔!!!لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے باپ کی کمسن بیٹے کی فرمائش پوری نہ کر پانے پر خودکشی، تشویشناک تفصیلات

ڈیرہ بگٹی (ویب ڈیسک) ڈیرہ بگٹی میں بیٹے کی فرمائش پوری نہ کرنے پرباپ نے خود کشی کرلی، کمسن بیٹے نے باپ سے آئسکریم کھانے کی فرمائش کی تھی، لیکن لاک ڈاؤن سے بےروزگار باپ کے پاس پیسے نہیں تھے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا گیس کی دولت سے مالا مال علاقہ ڈیرہ بگٹی جہاں پر لوگ مزدوری نہ ملنے اور بےروزگاری کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے رہائشی نوجوان لعل خان عرف لالا بگٹی سے اس کے کمسن بچے نے آئسکریم کھانے کی فرمائش کی۔ جبکہ باپ کے پاس پیسے نہیں تھے گھر میں فاقے کی صورتحال تھی۔ کیونکہ لالا بگٹی کو گزشتہ 2 ماہ سے مزدوری نہیں مل رہی تھی اور وہ بےروزگار اور پریشان تھا۔ اسی عالم میں اس کے کمسن بیٹے نے آئسکریم کی فرمائش کردی۔باپ جب اپنے لخت جگر کی فرمائش پوری نہ کرسکا تو بچہ روتے روتے سو گیا۔ لیکن باپ اپنے سوتے بیٹے کے چہرے پر آنسو برداشت نہ کرسکا۔ جس پر باپ حالات سے دلبرداشتہ ہوگیا اور گزشتہ شب اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اندوہناک واقعے کی علاقے میں خبر پھیلتے ہی شہر کی فضا سوگوارہوگئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ بگٹی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عطاء الرحمان ترین نے متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ کر اظہار تعزیت اور ہمدردی کیا اور ان کو راشن دینے کے علاوہ کچھ دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا۔واضح رہے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤں میں دیہاڑی دار اور یومیہ مزدوری کرنے والے طبقات شدید متاثر ہیں۔ حکومت کی جانب سے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا اور امدادی بھی دی جا رہی ہے لیکن بہت سارے لوگوں تک ابھی امداد نہیں پہنچ سکی۔ اکثر ایسے مستحق لوگ ہیں جنہوں نے امداد کیلئے میسج کیا لیکن ان کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website