yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کے پانچ امیر ترین افراد میں سے ایک ، ملک ریاض اس مقام تک کیسے پہنچے ؟ آپ بھی یہ فارمولا لگائیے اور اگر آپ کو گھاٹا ہوا تو اپنی رقم آکر مجھ سے وصول کر لیجیے گا ۔۔۔۔۔۔۔ جاوید چوہدری نے پاکستانیوں نوجوانوں کو زبردست تجویز کے ساتھ ساتھ گارنٹی بھی دے دی

MH Kazmi December 3, 2019December 3, 2019 1 min read
5, richest, men, of, Pakistan, how, they, got, to, this, stage, Javed Ch, columns
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ملک ریاض پاکستان کے پانچ بڑے امیر لوگوں میں شامل ہیں‘ یہ 25 سال پہلے ایک چھوٹے سے ٹھیکیدار تھے‘ پانچ مرلے کے کرائے کے مکان میں رہتے تھے اور بس میں سفر کرتے تھے لیکن پھر یہ ایشیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ پراجیکٹ کے مالک بن گئے‘

جعلی فحش ویڈیوز وائرل۔۔۔!!! معروف ٹاک ٹاک اسٹار نے خود کُشی کی دھمکی دے دی

نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔پورے ملک کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو بدل کر رکھ دیا۔میرا ذاتی خیال ہے بحریہ ٹائون کی نیٹ ورتھ ساڑھے تین ہزار ارب روپے ہے‘ یہ کتنی بڑی رقم ہے آپ اس کا اندازہ پاکستان کے ٹوٹل بجٹ سے لگا لیجیے‘ پاکستان کا بجٹ ساڑھے پانچ ہزار ارب روپے ہے جب کہ ملک ریاض کے پراجیکٹس کی ویلیو ساڑھے تین ہزار ارب روپے ہے اور یہ ساری دولت ایک شخص نے 25 برس میں کمائی‘ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ بھی ملک ریاض کو ہوا‘ سپریم کورٹ نے انھیں 470 ارب روپے جرمانہ کیا‘ یہ ڈالرز میں چار بلین ڈالر بنتا ہے۔ہم آئی ایم ایف سے سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی قسط لیتے ہیں گویا ملک ریاض آئی ایم ایف کے برابر جرمانہ ادا کریں گے‘ ملک ریاض نے یہ کامیابی کیسے حاصل کی؟ اس کی صرف اور صرف ایک وجہ ہے‘ میرا دعویٰ ہے آپ بھی اگر یہ نسخہ استعمال کر لیں گے تو آپ بھی ملک ریاض کی طرح کامیاب ہو جائیں گے‘ سو فیصد گارنٹی ہے‘ آج سے چھ ماہ پہلے تک ملک ریاض کے خلاف خوف ناک کیسز چل رہے تھے۔سپریم کورٹ‘ چیف جسٹس‘ پوری گورنمنٹ اور تمام سیاسی جماعتیں ان کے خلاف تھیں لیکن ان برے ترین حالات میں بھی ملک صاحب اطمینان سے بیٹھے تھے‘ میں نے ان سے ایک دن اس اطمینان کی وجہ پوچھی‘ یہ ہنس کر بولے ’’یہ سب لوگ مل کر بھی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے‘‘ میں نے پوچھا ’’کیسے؟‘‘ یہ بولے ’’میرے تمام بزنسز میں اللہ تعالیٰ حصے دار ہے‘ پروردگار میرا بزنس پارٹنر‘ میرا شیئر ہولڈر ہے اور اللہ کبھی اپنا نقصان نہیں ہونے دے گا‘‘میں نے مزید وضاحت چاہی‘ ملک ریاض نے بتایا ’’میں جب بھی کوئی پراجیکٹ‘ کوئی کاروبار شروع کرتا ہوں تو میں اللہ کو حصے دار بنا لیتا ہوں‘ اللہ کا یہ حصہ میرے کاروبار کی حفاظت بھی کرتا ہے اور اسے ترقی بھی دیتا ہے لہٰذا یہ لوگ جتنی چاہے کوشش کر لیں یہ میرا کچھ نہ کچھ بگاڑ لیں گے مگر یہ اللہ اور اس کے کاروبار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے‘‘ ملک ریاض کی بات سو فیصد درست تھی‘ یہ شروع دن سے اللہ کو بزنس پارٹنر بناتے آ رہے ہیں‘ یہ ٹھیکیدار تھے تو یہ پہلے اپنے منافع کا ایک حصہ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے تھے اور پھر اپنا حصہ گھر لے کر جاتے تھے‘ یہ آج بھی ہر سال 68 کروڑ روپے اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔ملک میں 110 دستر خوان چل رہے ہیں‘ یہ ان دستر خوانوں میں ایک لاکھ لوگوں کو روزانہ کھانا دیتے ہیں‘ ملک میں ریاست کے دستر خوان بند ہو گئے لیکن ان کے دستر خوان 12 سال سے چل رہے ہیں‘ یہ درجنوں چیریٹی اسپتال چلا رہے ہیں‘ سیکڑوں میٹھے پانی کے کنویں ہیں‘ ہزاروں طالب علموں کی فیسیں ہیں‘ یہ روز دو خاندانوں کو مفت گھر دیتے ہیں اور ملک میں سب سے زیادہ کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ بھی اس شخص نے کرائے‘ اللہ کے ساتھ یہ شراکت داری ہے جس نے آج تک ان کا کاروبار بند ہونے دیا اور نہ ان کی گروتھ رکی‘ یہ آج بھی کہتے ہیں سپریم کورٹ نے مجھے 470 ارب روپے جرمانہ کیا‘ میں یہ بھی ادا کر دوں گا کیوں کہ اس میں بھی اللہ حصے دار ہے‘ اللہ یہ بھی پورا کر دے گا۔آپ جنید جمشید (مرحوم) کے برینڈ ’’جے جے‘‘ سے بھی واقف ہیں‘ یہ پاکستان میں گارمنٹس کا سب سے بڑا برینڈ ہے‘ جنید جمشید نے شروع میں یہ بنایا‘ یہ دو بار ناکام ہو گئے‘ یہ اپنے پارٹنر سہیل بھائی کے ساتھ دعا کے لیے مفتی نعیم کے پاس گئے‘ مفتی صاحب نے انھیں مشورہ دیا آپ اپنے منافع میں اللہ کو حصے دار بنا لیں آپ کو کبھی خسارہ نہیں ہو گا‘ جنید جمشید اور ان کے پارٹنر سہیل بھائی نے اللہ کو 33 فیصد کا شیئر ہولڈر بنا دیا‘ اگلے ہی دن کام چل پڑا‘ یہ لوگ شروع میں صرف منافع کا 33 فیصد خیرات کرتے تھے‘ کام چل پڑا تو انھوں نے سیل کا 33 فیصد شیئر اللہ کے نام کر دیا‘ ان کا برینڈ نیشنل سے انٹرنیشنل ہو گیا۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی یہ اپنی جس پراڈکٹ میں اللہ کا حصہ نہیں رکھتے تھے وہ ناکام ہو جاتی تھی اور یہ جس میں اوپر والی ذات کو پارٹنر بنا لیتے تھے اس کو پہیے لگ جاتے تھے‘ آپ نے سیور فوڈ کا نام بھی سنا ہو گا‘ یہ پاکستان میں تیار فوڈ کا بہت بڑا برینڈ ہے‘ یہ روز دو ہزار دیگیں کھانا پکاتے ہیں‘ یہ ملک میں مرغی‘ چاول‘ گھی‘ چینی اور مصالحوں کے سب سے بڑے خریدار ہیں‘

سو سو ٹرکوں میںان کے چاول آتے ہیں لیکن پھر بھی مانگ پوری نہیں ہوتی‘ سیور کی کام یابی کے پیچھے بھی اللہ کی شیئر ہولڈنگ ہے‘ یہ روزانہ سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کو مفت کھانا پہنچاتے ہیں۔آپ یقین کیجیے یہ یتیم بچے ان کی جس پراڈکٹ کو ہاتھ لگا دیتے ہیں وہ کام یاب ہو جاتی ہے اور باقی پٹ جاتی ہیں‘ یہ یتیم بچوں کو 14 قسم کے کھانے کھلاتے ہیں اور ان کے یہ 14 کھانے کامیاب ہیں‘ کراچی میں ایک ٹرسٹ ہے سیلانی ٹرسٹ‘ یہ ٹرسٹ بھوکوں کو روز 70 لاکھ روپے کا کھانا کھلاتا ہے اور یہ ان کے دو درجن منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ہے‘ مولانا بشیر قادری اس ٹرسٹ کے روح رواں ہیں‘ مجھے مولانا نے بتایا‘ ہمارا ایک بھی ایسا ڈونر نہیں جس نے ڈونیشن دینا شروع کیا ہو اور پھر اس نے اپنے ڈونیشن میں اضافہ نہ کیا ہو‘ کیوں؟ کیوں کہ اللہ اس کے کاروبار اور ظرف دونوں میں اضافہ کر دیتا ہے اور ڈونر بھی اپنا حصہ بڑھانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔میں لاہور کے ایک بزنس مین کو جانتا ہوں‘ یہ ڈیپارٹمنٹ اسٹورز اور گارمنٹس کے بے شمار برانڈز کے مالک ہیں‘ یہ جینز پینٹس کے سب سے بڑے ایکسپورٹر بھی ہیں‘ان کی کامیابی کے پیچھے بھی اللہ کی شیئر ہولڈنگ ہے‘ لاہور میں ایک چیریٹی اسپتال بننا تھا‘ میاں صاحب اور قرشی دوا خانے کے مالک اقبال قرشی دونوں نے اسپتال کے لیے ایک ایک ارب روپے دے دیے یوں ایک دن میں دو ارب روپے اکٹھے ہو گئے‘

اللہ کے نام کے یہ دو ارب روپے ان کی کامیابی کی واحد گارنٹی ہیں‘ کراچی میں انڈس اسپتال ہے‘ یہ دنیا کا واحد اسپتال ہے جس میں کوئی کیش کاؤنٹر نہیں‘ سردرد سے لے کر کینسر تک ہر شخص کا علاج مفت ہوتا ہے‘ اسپتال کا خرچ 12 ارب روپے سالانہ ہے‘ یہ 12 ارب روپے لوگ دیتے ہیں۔اس کے سی ای او ڈاکٹر باری نے مجھے بتایا‘ ہمیں آج تک پیسوں کی کمی نہیں ہوئی کیوں کہ ہمارے سارے ڈونرز اللہ کے شیئر ہولڈر ہیں‘ اللہ انھیں کمی نہیں آنے دے رہا اور یہ ہمیں کمی نہیں آنے دے رہے‘ آپ عمران خان کی مثال بھی لے لیجیے‘ یہ جب تک صرف کرکٹر تھے تو یہ دو ہزار کھلاڑیوں میں ایک کھلاڑی تھے لیکن انھوں نے جب اللہ کے نام پر کینسر اسپتال بنایا تو اللہ نے انھیں وزیر اعظم بنا دیا‘ ان کا اسپتال بھی آج تک بند نہیں ہوا‘ وجہ اللہ کی شیئر ہولڈنگ ہے اور آپ اخوت کی مثال بھی لے لیجیے‘ یہ تیسری دنیا کی سب سے بڑی مائیکرو فنانسنگ این جی او ہے‘ یہ دس ہزار روپے سے شروع ہوئی تھی‘ یہ آج 100 ارب روپے کی آرگنائزیشن بن چکی ہے‘ یہ لوگ اب تک 35 لاکھ لوگوں کو قرض دے چکے ہیں‘ یہ تنظیم بلاسود قرضہ دیتی ہے۔آج تک جس شخص نے بھی یہ قرضہ دیا اور جس نے بھی لیا اللہ کی شیئر ہولڈنگ کی وجہ سے اس کے رزق میں اضافہ ہو گیا‘ یہ لوکل مثالیں تھیں‘ آپ انٹرنیشنل مثالیں بھی ملاحظہ کیجیے‘ دنیا میں اس وقت 41 بڑے ڈونرز ہیں‘

بل گیٹس سب سے بڑا ڈونر ہے‘ اس نے 52 بلین ڈالر کی چیریٹی کی‘ یہ رقم پاکستان کے 80 فیصد قرضے کے برابر ہے‘ 41 ڈونرز کی فہرست میں آخری شخص ڈبلیو ایم کیچ ہے‘ اس نے بھی سوا بلین ڈالر چیریٹی کی‘ یہ 41 لوگ کھرب پتی ہیں‘ اتنی دولت چیریٹی کرنے کے بعدان لوگوں کو دیوالیہ ہو جانا چاہیے تھا لیکن آپ اللہ کا حساب دیکھیے جس دن ان لوگوں کا چیک چیریٹی فاؤنڈیشن میں گیا اس دن ان کی دولت کو پر لگ گئے‘ بل گیٹس 2007ء تک ایک سیکنڈ میں 30 ڈالر کماتا تھا‘ یہ آج 130 ڈالر فی سیکنڈ کما رہا ہے۔یہ رقم ایک منٹ میں 7 ہزار 8 سو ڈالر (12 لاکھ9 ہزار روپے) بنتی ہے‘ آپ دیکھ لیں اللہ نے اس شخص کو کیسے نوازا‘ اس نے ایک ہاتھ سے اللہ کی راہ میں خرچ کیا اور اللہ نے دوسرے ہاتھ میں پانچ گنا پکڑا دیا‘ یہ ہے اللہ کی شیئر ہولڈنگ‘ عیسائیوں کی کتابوں میں درج ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل سے چیریٹی مانگی‘ امیر یہودیوں نے ہزاروں روپے کا ڈھیر لگا دیا۔قطار میں ایک چھوٹی سی فقیرنی بھی کھڑی تھی‘ اس کی جیب میں صرف ایک سکہ تھا‘ اس نے وہ سکہ ڈھیر پر پھینک دیا‘ اللہ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے فرمایا یہ ایک سکہ بنی اسرائیل کی ساری دولت پر بھاری ہے‘ کیوں؟ کیوں کہ میں نے ان لوگوں کو جو دیا تھا‘ ان لوگوں نے اس میں سے تھوڑا سا مجھے لوٹایا جب کہ اس فقیرنی کے پاس صرف ایک سکہ تھا‘ اس نے وہ پورے کا پورا مجھے دے دیا‘ اس پوری بستی میں یہ مجھے سب سے عزیز ہے‘ تم سے بھی زیادہ۔میں آپ کو ہرگز ہرگز یہ نہیں کہتا آپ اس فقیرنی کی طرح اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں دے دیں‘ آپ بس پارٹنر شپ سے آغاز کریں‘ آپ جو بھی کام شروع کریں آپ اللہ کو اس میں پانچ فیصد شیئر ہولڈر بنا لیں اور نیت کریں یا اللہ میرے رزق میں جتنا اضافہ ہوتا جائے گا میں آپ کے حصے کو اتنا ہی بڑھاتا جاؤں گا‘ آپ اس کے بعد کمال دیکھیے اگر آپ کا بزنس کام یاب نہ ہو‘ اگر آپ کے منافع میں اضافہ نہ ہو تو آپ اپنا نقصان مجھ سے لے لیجیے گا‘ میں آپ کا قرض دار ہوں گا‘ آپ ایک بار اللہ کو پارٹنر بنا کر دیکھیں‘ میرا اللہ آپ کی نسلوں تک کو حیران کر دے گا۔

5, richest, men, of, Pakistan, how, they, got, to, this, stage, Javed Ch, columns

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
walk, slowly, otherwise, everyone, will, know, the, facts, protests, and, strikes, are, the, message, for, Imran Khan, Prime Minister, Sohail Warraich, columns
Previous Post دھیان سے چلو ورنہ سب کو سب کچھ پتہ چل جائیگا ۔۔۔۔۔ پورے ملک میں احتجاج ، دھرنے اور ہڑتالیں کس چیز کی پیشگوئی کر رہی ہیں ؟ سہیل وڑائچ نے صاف الفاظ میں حکمرانوں کو وارننگ دے دی
Next Post وزیراعظم عمران خان سخت غصے میں ہیں اور انکے اس غصے کا نتیجہ کیسے انہی کے خلاف برآمد ہونے والا ہے ؟ رؤف کلاسرا نے تشویشناک بات کہہ ڈالی
Imran Khan, angry, at, all, Rauf Klasra, columns

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.