counter easy hit

صوبائی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھا ڑ پچھاڑ: عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کا نقشہ ہی بدل ڈالا

Usman Bazdar has changed the map of Punjab Assembly in a massive uproar in the provincial cabinet.

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میاں اسلم اقبال سے اطلاعات کا اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، بلدیات اور جنگلات کا نیا وزیر لگانے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے۔نجی نیوز چینل نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پنجاب کابینہ میں تبدیلیوں پر گرین سگنل دے دیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل ملک اسد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ملک اسد کھوکھر کا بتانا ہے کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین شکایت سیل میں اپنے حلقے میں وقت نہیں دے پا رہا۔ انہوں نے کہا اگر آئندہ حکومت کی جانب سے کوئی ذمہ داری دی گئی تو وہ ضرور کام کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپوزیشن جماعتوں کے رویے نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی تعریف پر مجبور کردیا۔ کہتے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے بڑے پن کا ثبوت دیا جبکہ بھارت میں کشمیر کے مسئلے پر اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نہیں ہیں، ہمیں اپنے مقصد کے حصول کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھیں نوچ لی جائیں گی۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود کشمیر کے معاملے پر قوم متحد ہے اور ہمیں اپنے مقصد کے حصول کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے بڑے پن کا ثبوت دیا جبکہ بھارت میں بھی نریندر مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں اور وہاں کشمیر کے مسئلے پر بھارتی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نہیں ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت دنیا سے حقائق چھپا رہا ہے تاہم چین کی مشاورت سے نہ صرف اقوام متحدہ کو خطوط لکھے گئے بلکہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بھی اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے۔مسئلہ کشمیر پر چین کی مشاورت سے سلامتی کونسل گئے اور سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھنے پر بھارتی اندرونی معاملے کے بیانیے کی قلعی کھل گئی۔ سلامتی کونسل میں 54 سال بعد بطور عالمی تنازعہ مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی غلط فہمی ہے پاکستان جھک جائے گا، جو سوچ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتی وہ کشمیر اور گلگت بلتستان کو کیا تسلیم کرے گی۔ قوم کو ہر طرح کی سوچ سے لڑنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ پاکستان کی طرف جو میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھیں نوچ لی جائیں گی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website