counter easy hit

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست مندی، ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کے کتنے کھرب سے زائدڈوب گئے؟ تشویشناک اطلاعات

Tremendous downturn in Pakistan Stock Exchange, how many trillions of investors sank in a single day? Annoying notifications

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 30600،30500،30400،30300اور30200پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب6ارب5کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت20.41فیصدکم جبکہ73.96فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کیمیکل،توانائی،ٹیلی کام،فرٹیلائزر، سیمنٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے نتیجے میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوااور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 30801پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 30110پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 478.75پوائنٹس کمی سے30158.96پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے74کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،250کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب6ارب5کروڑ61لاکھ37ہزار715روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر61کھرب23ارب51کروڑ99لاکھ23ہزار665روپے ہوگئی۔ جمعرات کومجموعی طور پر11کروڑ85لاکھ86ہزار520شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت3کروڑ4لاکھ26ہزار850شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے بلیسڈٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت12.23روپے اضافے سے257.22روپے اورای ایف یولائف انشورنس کے حصص کی قیمت10.00روپے اضافے سے213.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت86.55روپے کمی سے1679.00روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت73.00روپے کمی سے5800.00روپے ہوگئی۔جمعرات کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 1کروڑ51لاکھ28ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت7پیسے کمی سے15.93روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 51لاکھ32ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت18پیسے کمی سے3.22روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس251.65پوائنٹس کمی سے14251.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1138.44پوائنٹس کمی سے47203.48پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس383.75پوائنٹس کمی سے22157.20پوائنٹس پربندہوا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website