
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریم نواز جب افطار ڈنر میں شریک ہوئیں تو میڈیا نمائندگان نے انہیں گھیرے میں لے لیا، اسی دوران مریم نواز سے میڈیا نمائندگان نے موقع دیکھتے ہوئے پوچھ لیا کہ اپوزیشن نے اگلا لائحہ عمل کیا طے کیا ہے؟ مریم نواز نے میڈیا نمائندگان سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہمارے اکٹھے ہونے سے سب نے دیکھ لیا ہے کہ ہم ایک ہیں اور میرا خیال ہے جتنا دنا کو پتہ لگنا تھا وہ میرا خیال ہے کافی ہے۔ مریم نواز نے اپنی بات کو مکمل کر کے جب آگے بڑھنے لگی تو لیگی رہنماؤں نے انہیں اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا اور انہی لیگی رہنماؤں میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل تھے جو کہ وہاں پر ایک سائیڈ پر کھڑے تھے مریم نواز نے انہیں دیکھتے ہی کہا کہ چلیں چلتے ہیں ، جس پر شاہد خاقان عباسی نے انہیں کہا کہ آپ چلیں میں آتا ہوں ، لیکن مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کی ایک نہ سنی اور انہیں بازوں سے پکڑ کر گھسیٹ کر آگے کردیا جس پر شاہد خاقان عباسی بھی آگے چل پڑے ۔ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے آپ بھی دیکھیں:
کپتان کو سلیکٹڈ کہنے والوں کی اوقات دیکھیے کس طرح مریم نواز نے بازو سے پکڑ کر شاہد خاقان عباسی قائم مقام سئنر صدر مسلم لیگ ن کو آگے لگا دیا اور بےچارہ میں آتا ہوں میں آتا ہوں ہی کہتا رہ گیا 😂 😂@BBhuttoZardari @MaryamNSharif pic.twitter.com/xa0fPc3aP4
— Shabir Khan S-K (@ShabirAhmad79) May 19, 2019
جبکہ کل کی ہونے والی میٹنگ کی تصاویر جھلکیاں بھی ملاحظہ کریں:













