counter easy hit

مسلم لیگ ن نے گورنر سندھ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے گورنر سندھ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ہے، سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نئے صوبے کی بات کرکے گورنر سندھ عہدے پر رہنے کا حق کھو چکے ہیں، گورنر سندھ کو فوری برطرف کیا جائے، پی ایم آفس کرپشن یونیورسٹی بن چکی ہے۔

انہوں نے سینیٹ مین اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گورنروفاق کا نمائندہ ہے اس کا سیاسی تعلق نہیں ہوتا۔ گورنر کا کام وفاق کی مضبوطی ہوتا ہے لیکن یہاں گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنرنئے صوبے سے متعلق کوئی بات نہیں کرسکتا۔ گورنر صوبے کی تقسیم کی بات کرے تو عہدہ پر رہنے کا حق کھو دیتا ہے۔ تقسیم سندھ کی بات کر کے گورنر سندھ، گورنر رہنے کا حق کھوچکے ہیں۔ وزیراعظم اور صدر مملکت گورنر سندھ کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں برطرف کریں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سندھ میں صوبہ بننے کی رائے دینے کا گورنر کو کوئی حق حاصل نہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے گورنر ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات ہوئی۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اربوں کی گربڑ ہوئی ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ حکومت کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، وقت آنے پر سامنے لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کرپشن سامنے آنے پر لوگ 70 سال کی کرپشن بھول جائیں گے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ہماری حکومت کے دوران پی ٹی آئی کے لاڈلے تھے۔ اب ینگ ڈاکٹرز پر پرچے ہو رہے ہیں، احتجاج پر ہیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے لاڈلے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ہماری حکومت کے دوران پی ٹی آئی کے لاڈلے تھے۔ اب ینگ ڈاکٹرز پر پرچے ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت اپنے لاڈلے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرے۔