yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جناب وزیر اعظم ، کیا ہم شریف اور بھٹو خاندان کی رعایا ہیں؟

MH Kazmi May 6, 2019 1 min read
Mr. Prime Minister, are we welcome to Sharif and Bhutto family?
Share this:

Mr. Prime Minister, are we welcome to Sharif and Bhutto family?

عمران خان سے ایک سادہ سا سوال ہے: کیا یہ ریاست شریف اور بھٹوخاندان کی جاگیر ہے اور کیا ہم ان کی رعایا ہیں ؟ اگر اس سوال کا جواب اثبات میں ہے تو ہماری بلا سے،بے شک اس ملک کا نام اسلامی جمہوریہ شریفستان رکھ دیجیے اور گلے میں آلِ شریف کی غلامی کا طوق ڈالنا لازم قرار دے دیجیے ۔ لیکن اگر کسی کے راجواڑے کے جانور نہیں بلکہ سلطنت خدادا د کے آزاد شہری ہیںتو پھر ریاستی اداروں کو ’ شریفائز ‘ او’ر بھٹوائز ‘ کرنے کی جو واردات اس ملک میں ڈالی گئی کم از کم اس بے ہودگی کا تو خاتمہ کر دیجیے۔ انسانی حقوق کی اس صدی میں احباب کس بے نیازی سے فرما دیتے ہیں بیانیہ صرف نواز شریف کے پاس ہے۔ کون سا بیانیہ؟ احساس کمتری کے مضحکہ خیز مظاہر کے سوا یہاں ہے ہی کیا۔ ریاستی اداروں کو دو بھائیوں سے یوں منسوب کیا گیا جیسے ہزاروں سال نرگس کے رونے کے بعد بس یہی دو دیدہ ور اس خطے میں پیدا ہوئے ہوں۔جو ادارہ ملا اسے ان دو نابغوں سے منسوب کر دیا گیا۔ ہسپتال چھوڑے نہ یونیورسٹی، حتی کہ سستے بازاروں اور پبلک ٹائلٹس کے باہر لگے بینرز پر بھی یہی سپوت براجمان ہوا کرتے تھے۔صاحب اور صاحبہ کی بحث تو یہاں اب شروع ہوئی ہے ان عالی دماغوں نے تو گرلز کالجز تک کو میاں نواز شریف سے منسوب کر دیا۔مُلا نصیر الدین بھی پڑھے تو سر پیٹ لے۔ معلوم انسانی تاریخ میں بد ذوقی اور احساس کمتری کے ایسے مظاہرکی مثال ڈھونڈ نا ،نا ممکن ہے۔ اخباری اشتہار شائع کیا تو سر چھوٹے بھائی کا لیکن نیچے دھڑ مائیکل ریوینز کا لگا دیا تا کہ بیانیہ ہینڈ سم ہو جائے۔ لیکن چوری پکڑی گئی۔ کہا ہم تحقیقات کر رہے ہیں ایسا کیوں کیا گیا۔ آج تک کسی کو معلوم نہیں کیا تحقیقات ہوئیں۔آج انہیں پاکستان کا کوئی ہسپتال پسند نہیں آ رہا۔ لیکن دور اقتدار میں ہسپتالوں کو انہوں نے ایسے ’ شریفائز ‘ کیا کہ آدمی حیران رہ جائے۔جنرل ہسپتال ملتان کا نام شہباز شریف جنرل ہسپتال رکھ دیا گیا۔ گونمنٹ میاں محمد نواز شریف ہسپتال، نواز شریف سیکیورٹی ہسپتال لاہور، نواز شریف ہسپتال یکے گیٹ لاہور اورمیاں شہباز شریف جنرل ہسپتال بیدیاں روڈ لاہور، کتنے ہی ہسپتال تھے جنہیں ’ شریفائز‘ کر دیا گیا۔سر گنگا رام اور گلاب دیوی جیسی مخیر شخصیات نے بلاوجہ ذاتی پیسوں سے ہسپتال بنائے۔ آدمی کے پاس اگر ایک عدد بیانیہ ہو تو صرف سیاست ہی کو نہیںریاستی اداروں کو بھی ’ شرافت کا نیا رنگ‘ دیا جا سکتا ہے، ایک دھیلا جیب سے خرچ کیے بغیر۔ تعلیمی اداروں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ گجرات میں قائم میڈیکل کالج کا نام نواز شریف میڈیکل کالج رکھ دیا گیا۔ ملتان میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہے وہ کھڑے کھڑے نواز شریف یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہو گئی۔ملتان کی زرعی یونیورسٹی کواب نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی کہا جاتا ہے۔سیالکوٹ میں ایک بوائز کالج تھا وہ راتوں رات گورنمنٹ شہباز شریف ڈگری کالج جامکے چیمہ ہو گیا۔چونا منڈی کے بوائز کالج کو میاں نواز شریف کالج کہا جانے لگا۔ خود نمائی اور احساس کمتری کا سب سے کریہہ مظاہرہ سیالکوٹ اور منڈی بہاوالدین میں ہوا جہاں لڑکیوں کے کالج کا نام نواز شریف گرلز کالج رکھ دیا گیا۔نواز شریف ڈگری گرلز کالج سیالکوٹ اور نواز شریف گرلز کالج منڈی بہاولدین۔چونا منڈی کے بوائز کالج کو اب نواز شریف کالج کہا جاتا ہے۔راولپنڈی کے خیابان سرسید ڈگری کالج کا نام شہباز شریف کالج خیابان سر سید۔ سڑکیں ، پارک اور سپورٹس کمپلیکس تک پر بیانیے کے جھنڈے گاڑ دیے گئے۔مری روڈ راولپنڈی پر نواز شریف فلائی اوور، اس سے اتریں تو نواز شریف پارک، آگے جائیں تو شہباز شریف سنٹر ، دائیں مڑیں تو نواز شریف فوڈ سٹریٹ۔راول روڈ پر ایک سپورٹس کمپلیکس ہے اسے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس کہا جاتا ہے۔جہلم اور سیالکوٹ میں پل بنے تو نام رکھا گیا : شہباز شریف برج۔شاہی خاندان کے ہاتھوں جو بچ رہا اس پر نورتنوں نے اپنے علم لہرا دیے۔ گویا مال غنیمت تھا جو بٹ رہا تھا۔سیالکوٹ میں میڈیکل کالج کو خواجہ صفدر میڈیکل کالج بنا دیا گیا۔ خواجہ صفدر خواجہ آصف کے والد تھے۔بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا لیہ میں سب کیمپس ہے اس کا نام بہادر کیمپس رکھ دیا گیا۔ بہادر صاحب مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اعجاز اچھلانہ کے والد تھے۔ایک آڈیٹوریم ایم پی اے صاحب نے اپنے نام کر لیا اسے اعجاز اچھلانہ آڈیٹوریم کہتے ہیں۔لڑکوں کے ہاسٹل پر بھی موصوف کا پرچم لہرا دیا گیا اس کا نام اعجاز ہال ہے۔ایک لڑکیوں کا ہاسٹل تھا اس کا نام ریحانہ ہال رکھ دیا گیا۔آپ سوچ رہے ہوں گے یہ ریحانہ کون ہیں؟ یہ اعجاز اچھلانہ کی اہلیہ محترمہ ہیں۔ ’ شریفائزیشن‘ کا یہ عمل شعور انسانی کی توہین اور سماج کی تضحیک ہے۔یہی کام پیپلز پارٹی نے بھی کیا اور سرکاری اداروں کونہ صرف بھٹو اور محترمہ بے نظیر بلکہ بلاول اور بختاورتک سے منسوب کر دیا گیا۔بلاول میڈیکل کالج ، بختاور کیڈٹ کالج۔علامہ اقبال اور قائد اعظم کے نام سے ایک ایک یونیورسٹی ہے لیکن بے نظیر بھٹو کے نام پر سات یونیورسٹیاں ہیں اور درجنوں کالج اور ہسپتال ہیں۔مشاہیر کے نام پر قومی اداروں کے نام دنیا بھر میں رکھے جاتے ہیں ۔ لیکن جو واردات پاکستان میں کی گئی اس کا مہذب دنیا میں کوئی تصور نہیں کر سکتا۔کیا مہذب دنیا کی اخلاقیات میںاس حرکت کا کوئی تصور کیا جا سکتا ہے؟ کیا یہ رویہ جمہوری رویہ ہے؟ کیا یہ ہے وہ بیانیہ جس پر صبح و شام غزل کہی جاتی ہے؟نیکی کے کسی کام میں ان لوگوں نے ایک دھیلہ خرچ نہیں کیا۔پیسہ عوام کا لیکن تختیاں قبضہ گروپ کی۔عوام کے پیسوں سے کوئی ترقیاتی کام ہوتا ہے تو دو خاندانوں کے فضائل پیکج کا حصہ ہوتے ہیں۔ ایسا تاثر دیا جاتا ہے کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے ان دو خاندانوں کی سخاوت اور قربانی ہے اور وہ عوام کی محبت میں گویا یہ سب کچھ اپنی تجوریوں سے خرچ کر رہے ہیں۔پبلک ٹائلٹس کے باہر بھی اگر خادم اعلی کی تصویر آویزاں ہوتی ہے تو یہ عوامی نفسیات کے ساتھ ایک پوری واردات ہے۔ یہ لوگوں کے لاشعور میں غلامی شامل کرنے کی کوشش ہے۔ اب عمران خان کی حکومت ہے۔ مان لیا معاشی اصلاحات میں تو وقت لگے گالیکن قومی اداروں کی ’ شریفائزیشن ‘ اور ’ بھٹوائزیشن ‘کے اس عمل کے خاتمے کے لیے تو عمران خان کا صرف ایک حکم کافی ہے۔کیا وہ یہ حکم جاری کر کے سماج کو ان خاندانوں کی لاشعوری غلامی سے نجات دلا سکتے ہیں؟

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Why is the plane color white? Get interesting info
Previous Post ہوائی جہاز کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟ جانیے دلچسپ معلومات
Next Post جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی
Knowing your eyes will be cleared

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.