yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

معاملات طے پاگئے

Web Editor April 26, 2019 1 min read
Issues resolved
Share this:

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،آئی ایم ایف کو موجودہ معاشی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم ڈی آئی ایم ایف نے ملاقات کی، دونوں میں ملاقات دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو معاشی ٹیم میں اہم تبدیلیوں اور معاشی پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین گئے ہیں، جہاں اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے میگا منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے پانچ نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں، سیاحت کا فروغ ، کرپشن اور وائٹ کالر کرائمز کیخلاف مشترکہ حکمت عملی، غربت کے خاتمے کیلئے فنڈز کا قیام اور تجارت و سرمایہ کاری کیلئے ماحول بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے اگلے فیز کی جانب بڑھ رہے ہیں جس میں اسپیشل اکنامک زونز کا قیام ہوگا، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پاکستان میں توانائی بحران میں کمی ہوئی اور چین کے تعاون سے گوادر تیزی سے دنیا کا تجارتی مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ون بیلٹ ون روڈ) منصوبہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھی اہم ہے تاہم پاکستان چین کی اس بڑی کاوش کا ابتدائی شراکت دار ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ اہمیت کا حامل ہوگا ہم بنیادی ڈھانچے، ریلوے ، آئی ٹی اور توانائی میں چین کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں اس کے ساتھ زراعت، صحت اور تعلیم میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے پاکستان میں احساس کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے جو چین کے ماڈل سے متاثر ہو کر شروع کیا گیا ہے کیونکہ چین نے 30 سال سے کم عرصہ میں 800 ملین سے زائد افراد کو غربت سے نکالا ہے، ہم نجی شعبہ کی شراکت داری سے اقتصادی و سماجی ترقی کے اہداف حاصل کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ کا چین کے صدر کا وژن دانشمندی، باہمی عزت و احترام اور خوشحالی کا ماڈل ہے۔ نہوںنے کہاکہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے کو بنیادی اہمیت دے رہے ہیں جس پر ہم سب کو ملکر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے گزشتہ 5 سال کے دوران ایک صوبے خیبرپختونخوا میں پانچ ارب درخت لگائے ہیں جبکہ آئندہ پانچ سال کے دوران ملک بھر میں 10 ارب درخت لگائے جائیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The power shortfall in the country has ended
Previous Post ملک میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہوگیا
Next Post تاریخ کی سب سے بڑی دریافت
The greatest discovery of history

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.