counter easy hit

فخر زمان کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟

ابوظہبی (ویب ڈیسک) پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف قومی سکواڈ کا اعلان کا تو فخر زمان کا نام شامل نہ ہونے پر ہر کوئی تنقید کرنے لگا کیونکہ انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
سب ہی اس تجسس میں مبتلا تھے کہ آخر فخر زمان کو اچھی کارکردگی کے باوجود بھی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا تاہم کپتان سرفراز احمد نے اس سوال کا جواب بالآخر دے ہی دیا ہے اور ایسی وجہ بتا دی ہے کہ فخر زمان کے مداح بے حد فکرمند ہو جائیں گے۔ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی رونمائی کی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ فخرزمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ شاہین آفریدی کو تجربے کیلئے ابھی ساتھ رکھا ہے تاہم یہ دونوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں بہت اہم ثابت ہوں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، آصف علی، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ اور میر حمزہ شامل ہیں۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔