counter easy hit

ایس پی طاہر خان داوڑ کی نماز جنازہ کہاں ادا کر دی گئی ، تدفین کہاں ہو گی؟ جانیے

پشاور (ویب ڈیسک)پشاور پولیس لائن میں مقتول سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) طاہر خان داوڑ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، گورنر شاہ فرمان، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور آئی جی خیبر پختونخوا نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی، ترجمان کے پی حکومت اجمل وزیر، کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور کمانڈنٹ فرنٹئیر کانسٹبلری معظم انصاری سمیت اعلیٰ پولیس وسول حکام بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔نماز جنازہ سے قبل خیبر پختونخوا پولیس کے دستے نے شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کو سلامی دی۔قبل ازیں افغانستان نے مقتول سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) طاہر خان داوڑ کی لاش طورخم سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کردی۔اس سے قبل ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ افغان حکام نے پاکستانی حکام کو ایس پی کی میت دینے سے انکار کردیا ہے اور وہ جسد خاکی محسن داوڑ کو دینا چاہتے ہیں۔ایس پی کا جسد خاکی لینے کے لیے طورخم سرحد پر سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور ایم این اے محسن داوڑ موجود تھے۔محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم نے میت حوالے کرنے کے لیے تقریباً دو گھنٹے تک افغان حکام کو قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ ناکام ہوئے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکام کا کہنا تھا کہ وہ میت صرف قبائلی عمائدین کے حوالے کریں گے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔