اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکر پرسن عمار مسعود نے لکھا ہے کہ ’دال تو ہر کوئی پکا سکتا ہے تڑکا لگانا کسی کسی کا کام ہے“۔ عمار مسعود کایہ ٹوئیٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب دو روز قبل ہی چیف جسٹس آف پاکستان نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کے دوران دیئے گئے ریمارکس دیئے تھے پاناما جے آئی ٹی میں حساس ادارے کے افسران کو تڑکا لگانے کیلئے رکھا تھا، چھوڑیں آئی ایس آئی، ایم آئی والوں کو، ہمیں کام والے بندے چاہئیں۔













