لاہور: عام انتخابات میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والا حلقے لاہور کے این اے 129 اور 131 تھے عوام میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہے اور ان کے نتائج نے سب کو حیران کر رکھے دیا کیونکہ این اے 129 سے سردار ایاز صاد ق نے علیم خان کو شکست دی جبکہ این اے 131 میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو 680 ووٹوں سے شکست دی تاہم خواجہ سعد رفیق نے نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا لیکن مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بس چند ہی ووٹو ںکا اضافہ ہوا لیکن عمران خان بدستور کامیاب رہے جس کے بعد اب سعد رفیق اب حلقہ کھلوانے کامطالبہ کر دیاہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی درگت بنا ڈالی ہے ۔
خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ میڈیا جعلی خبریں پھیلا رہاہے کہ میرے حلقے کے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی ہے لیکن حقیقت میں صرف مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ہے ، میں نے پورے حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے لیکن اسے مسترد کر دیا گیاہے ،ہم پہلے افراد ہیں جنہیں نئے پاکستان میں ” انصاف “ فراہم کیا جارہاہے۔













