counter easy hit

بریکنگ نیوز : نثار جٹ ، عابد شیر علی اور رانا افضل کے حلقوں میں دوبارہ گنتی ۔۔۔۔ تحریک انصاف کا کونسا امیدوار دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلا گیا ؟ ناقابل یقین خبر

فیصل آباد ; فیصل آباد میں حلقہ این اے ایک سو چھ ، ایک سو آٹھ اور پی پی ایک سو آٹھ اور ایک سو پندرہ میں دوبارہ گنتی جاری ہے۔ فیصل ٓاباد میں جہاں سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے نتائج ماننے سے انکار کے بعد دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

عابد شیر علی کی درخواست پر حلقہ این اے108میں دوبارہ گنتی کی گئی۔ حلقہ سے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب بارہ سو ووٹ سے جیتے۔فیصل ٓاباد کے این اے106میں ووٹوں کی گنتی کیلئے شام پانچ بجے کا وقت مقرر کیا گیا۔ اس حلقے میں درخواست پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ نے جمع کروائی تھی۔ یہ ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا حلقہ ہے، جہاں وہ دو ہزار سے زائد ووٹوں سے جیتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پی پی115میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔ پی ٹی آئی امیدوار اسد معظم کی درخواست پر گنتی کی گئی۔ ن لیگی امیدوار علی عباس نے پی ٹی آئی امیدوار کو420ووٹوں سے شکست دی تھی۔ ووٹوں کے دوران پارٹی کارکنوں نے ریٹرنگ افسر کے دفتر میں داخلے کی کوشش بھی کی۔ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر حلقہ این اے ایک سو چون اور ستاون میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔ دونوں جماعتوں کے کارکنان جوڈیشیل کمپلکیس کے باہر موجود ہیں۔ جب کہ علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم زین قریشی کمرا عدالت میں موجود رہے۔بدین میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔ پی پی رہنما حاجی رسول بخش چانڈیو کی درخواست پر دوبارہ گنتی کی گئی۔ اس سے قبل عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 270 میں بھی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ چارسدہ کے حلقہ پی کے چھپن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی، جہاں ایم ایم اےکےمفتی گوہرعلی شاہ اور پی ٹی آئی کے خالد خان مہمند کمرہ عدالت میں موجود رہے