اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کل سے جمع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دے دیے تھے۔ الیکشن کمیشن اور اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔
سپریم کورٹ نے آج ہی اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے تیار کردہ فارم پر ہی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔ سپریم کورٹ سے اپیل منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن چھٹی کے دن بھی متحرک نظر آیا اور انتخابی شیڈول میں ترمیم کا کام شروع کر دیا۔








