counter easy hit

کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 3 کان کن جاں بحق

کوئٹہ: سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

Coal mine blast in Quetta, killed 3 to 3 in Quetta سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے جب کہ 7 زخمی ہوگئے ہیں، چیف انسپکٹر کول مائن نے واقعے میں 3 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کان بیٹھنے کے باعث کان میں دبنے والے دیگر 7 مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بلوچستان میں کوئلےکی دو کانوں میں میتھین گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث 23 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔