نیویارک: عہد حسن کامل ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ بن گئی ہیں۔

عہد حسن کامل نیٹ فلیکس اور برطانوی نشریاتی ادارے کی مشترکہ منی ڈراما سیریز ’’ کولیٹرل‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اس کے بعد ان کا نام ’’ ووگ عربی میگزین‘‘ میں شامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس ریلیز ہونے والی ایکشن اور مارڈھاڑ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’بی اینگ‘ کے ہدایتکار ڈوگلس سی ولیم ہیں۔








