counter easy hit

عثمان صلاح الدین پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 232 ویں کرکٹر

لاہور: عثمان صلاح الدین پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے 232 ویں کرکٹر بن گئے،اسد شفیق نے انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

Usman Salehuddin is the 232th cricketer to test debut by Pakistanلاہور سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ عثمان صلاح الدین کو 2010 میں پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنلز میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، تاہم وہ دو میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے، اب 8 سال بعد انہیں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا جا رہا ہے۔ وہ 99 فرسٹ کلاس میچز میں 46.53 کی اوسط سے 6329 رنز بنا چکے ہیں۔