کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ کی آبائی نشست سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے یہ اعلان کراچی میں افطار عشائیے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کہ آئندہ انتخابات میں کسی کو اکثریت نہیں ملے گی۔ خیال رہے کہ آصف زرداری اس سے پہلے 1990ء میں لیاری اور 1993ء میں نواب شاہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اور اب ساڑھے 24 سال بعد پارلیمانی سیاست میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔
علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 سالہ دور میں کراچی کی اہم سڑکوں کی مرمت بھی کرائی گئی ہے، اگلی حکومت میں پانی کے مسئلے پرتوجہ دیں گے، تھرسے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا وہاں توانائی کے شعبے میں بھرپورکام کیا جارہا ہے۔