counter easy hit

جاپان میں سو سے زائد مساجد میں سحری و افطاری کااہتمام

جاپان بھر میں رمضان المبارک انتہائی مذہبی جوش و خروش اور مذہبی ہم آہنگی کےساتھ جاری ہے،جہاں سو سے زائد مساجد میں سحری و افطاری کاباقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے ۔

More than a hundred mosques in Japan have a sauna and a panaceaپاکستانی و غیر ملکی مسلمانوں کی بڑی تعدادیہاں جاپان میںمساجد کی رونق میں اضافے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ، اس حوالے سے گزشتہ دنوں جاپان کے صوبے سائی تامہ میں افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی ۔

یاشیوکی جامع مسجد کے قاری حافظ محمد رضوان یوسفی ہیں جو گزشتہ پانچ برسوں سے یاشیو مسجد میں امام کی خدمات انجام دے رہے ہیں، حافظ محمد رضوان یوسفی کا تعلق لاہور سے ہے اور گزشتہ انیس برسوں سے تراویح کی امامت کررہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ جیسے ہی رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے ویسے ہی ہماری مسجد میں رونقیں بڑھ جاتی ہیں ،بڑی تعداد میں لوگ مساجد کا رخ کرتے ہیں ، عصر کے بعد سے افطار کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں اور روز ہی سینکڑوں مسلمان ایک ساتھ افطار کرتے ہیں۔

رات کو تراویح کے کچھ دیر بعد ہی سحری کی تیاری شروع کردی جاتی ہے جس میں بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوتے ہیں حافظ رضوان نے مسلمانوں سے اپیل کی ہےکہ صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ روز ہی مساجد میں نماز کا اہتمام کریں کیونکہ عام دنوں میں فجر کی نماز میں کبھی انھیں اکیلے ہی اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ساتھ جماعت کرانی پڑتی ہے جو افسوسناک ہے لہٰذا جو لوگ مسجد میں آکر نماز ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انھیں چاہیے کہ پانچ وقت کی نماز مسجد میں ادا کریں۔

اس موقع پر مسجد کے منتظمین ملک ریاض ،الیاس بٹ اور راشد صمد نے بھی رمضان المبارک میں مسجد کی رونق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ رمضان المبارک میں مسجد آتے ہیں جس کے لیے پارکنگ کا شدید مسئلہ بن جاتا ہے،مسج آنے لوگوں کو چاہیے کہ اپنی گاڑیاں پارکنگ میں کھڑی کرکے ایک گاڑی میں کئی کئی افراد مسجد تشریف لائیں تاکہ محلے داروں کو بھی پریشانی نہ ہواور اسلام اور پاکستان کی نیک نامی بھی برقرار رہے ۔