مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی ایئر فورس نے فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا ایک بار پھر مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کی ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 70 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔ ہزاروں فلسطینی مظاہرین امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) منتقلی کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔
فلسطینیوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے حسب معمول تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے بے حسی کا مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔








