موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے۔چین میں موسم کی ایسی سختی اُس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان اُمڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں ہیں جبکہ لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔








