وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ مخالفین کہتےہیں کہ پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے؟ میں انہیں بتاؤں کا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبائی اداروں کو ٹھیک کیا ہے۔

کرنل شیرخان انٹرچینج سےکاٹلنگ انٹرچینج تک سوات ایکسپریس وے کےذریعے صوبے کے تمام شمالی اضلاع کی ملک اورصوبے کے دیگر حصوں تک رسائی آسان اور مختصر ہوگی۔
ایکسپریس وےکے باقی ماندہ 30 کلومیٹرحصےپربھی تعمیراتی کام جاری ہےصوبائی حکومت کے وسائل سے تعمیرکئے جانے والے میگا پراجیکٹ کی لاگت40 ارب روپے ہے۔








