مشیرخزانہ بلوچستان ڈاکٹررقیہ ہاشمی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں ،ذرائع کے مطابق ڈاکٹررقیہ ہاشمی نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو روانہ کر دیا ہے۔

ڈاکٹر رقیہ نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوادیاہے جس پر18مئی کی تاریخ درج ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستا ن کی طرف سے ڈاکٹر رقیہ کو منانے کی کوششیں کی گئیں تاہم ڈاکٹر رقیہ اپنا استعفیٰ واپس لینے پر رضا مند نہیں ہو ئیں۔








