ایف بی آر نے گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلز ٹیکس کی مد میں اکٹھے کئے جانے والے 5ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کے لئے 31مئی تک کا نوٹس دے دیا ہے۔واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں نا دہندہ کمپنیوں کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا نوٹس دے دیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے محصولات کا ہدف پورا کرنے کے لئے فوری طور پر یہ وصولیاں چاہتا ہے۔








