برمنگھم: برطانوی شہزادہ ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کی شادی پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔


ایک صارف نے پاکستانی ماؤں کو اور آنٹیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میگھن مارکل طلاق یافتہ ہے، پرنس ہیری سے عمر میں زیادہ اور سب سے بڑھ کر پرنس کی کزن بھی نہیں ہے۔‘‘
ایک صارف نے انسٹاگرام پر میگھن مارکل کی والدہ کی دکھ بھری کہانی شیئر کرتے ہوئے لکھا’’تصور کریں آپ اپنے سوتیلے بچوں کے ہاتھوں دکھ اٹھاتی ہوں، اپنے سابق شوہر کے ہاتھوں تشدد کا بنتی ہوں صرف اس وجہ سے کہ آپ کا رنگ گورا نہیں ہے، اس کے بعد آپ اپنی بیٹی کی پرورش خود کرتی ہیں اور اب آپ کی بیٹی ایک شہزادی ہے، خدا موجود ہے۔‘‘
کچھ لوگوں نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہور شخصیات کی تصاویر ایک ساتھ شیئر کیں۔
میگھن مارکل اورپرنس ہیری کی شادی کسی پریوں کی کہانی سے کم نہیں تھی لوگ سوشل میڈیا پر سنڈریلا اور شاہی شادی کا موازنہ کرتے رہے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا پریوں کی کہانیاں سچ ہوتی ہیں۔ ایک صارف نے لیڈی ڈیانا، کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل (ساس بہوؤں) کا موازہ کرتے ہوئے نہایت خوبصورت تصویر شیئر کرائی۔ جب کہ کچھ لوگ پرنس ہیری کے بچپن اور شادی کی تصویر شیئر کرتے رہے دونوں تصاویر میں پرنس ہیری نے زبان باہر نکالی ہوئی ہے۔جب کہ لوگوں نے اس تصویر پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کچھ چیزیں کبھی نہیں بدلتیں۔








