کراچی : ماہ رمضان میں ہونے والی کڑی گرمی میں بھی محکمہ واٹر بورڈ کو کراچی والوں پر رحم نہ آیا، شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے، ٹینکر مافیا کا راج ہوگیا۔

نارتھ ناظم آباد بلاک اے، حسرت موہانی سوسائٹی، نارتھ کراچی سر سید ٹاؤن، پاپوش نگر، پہاڑ گنج، ڈسلوا ٹاؤن، قائد آباد، ملیر، گلستان جوہر بلاک 14، گلشن معمار، محمود آباد، لیاری میں پانی نایاب ہوگیا، سائٹ میٹروول میں دو ماہ سے پانی بند ہے، شہری شدید پریشانی کاشکارہیں۔
پانی کے بحران نے ٹینکرمافیا کی چاندی کردی، ایک گیلن پینتیس روپے تو ایک ٹینکر پینتیس سو روپے میں مل رہاہے، کراچی کے شہری غصے میں پھٹ پڑے، کہتے ہیں کہ خدارا بنیادی سہولت تو دیں، مہینوں پانی نہیں آتا اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
واضح رہے کہ دوکروڑنفوس پرآبادشہرمیں پانی کےبحران کی بڑی وجہ بدانتظامی اورسیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات ہیں، سیاسی کشمکش اور انتظامیہ کی لاپرواہی نے ٹینکرمافیاکی چاندی کردی ہے۔








