قصور سے سابق ایم پی اے الیاس خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کرکے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

ملاقات میں قصور سے سابق ایم پی اے الیاس خان نےشہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، شہباز شریف نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔








