counter easy hit

کراچی کے علاقے کورنگی میں بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کراچی: کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

Two people were killed and 7 injured in a bus accident in Korangi area of ​​Karachiکراچی کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیو اہلکارفوراً جائے وقوع پہنچے اور حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ زخمی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔