پاکستان کرکٹ ٹیم لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ میچ سے قبل آج پریکٹس سیشن کرے گی۔

جہاں وہ کل سے لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔
لیسٹر پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے مکمل آرام کیا تھا اور آج قومی کرکٹرز صبح کے سیشن میں ٹریننگ کریں گے۔ محمد عامر گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے وہ دائیں گھٹنے میں اب تک تکلیف محسوس کر رہے ہیں ان کی ٹریٹمنٹ جاری ہے۔
محمد عامر کی فٹنس کا بھی آج جائزہ لیا جائے گا۔








