کامیڈی کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہالی وڈ کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم ڈیسٹینیشن ویڈنگ کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے ۔

الزبیتھ ڈیل اور رابرٹ جونز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس رومنٹک ڈرامہ فلم میں معروف ہالی وڈ اداکارکیانو رِیو ،وِینونا رائیڈراور دے جے دیلن بیتھ سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔
یہ کامیڈی ڈرامہ رومینٹک فلم رواں سال24اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔








