نواز شریف نے آئین پاکستان کے ساتھ اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، سندھ اسمبلی میں نوازشریف کے بیان کے خلاف مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔

قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ضیا لنجار نے پیش کی ،جس میں کہا گیا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کے بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئی ہے ۔
قرارداد کے متن کے مطابق نوازشریف نے آئین پاکستان کے ساتھ حلف کی خلاف ورزی کی ہے ،پورا ایوان ان کے بیان کی مذمت کرتا ہے ،سابق وزیراعظم اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔








