نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کر لیا ہے جو ان دنوں اپنی رپورٹ مرتب کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ خود مرتب کرا رہا ہے اور سیکیورٹی رپورٹ کے لیئے اسی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا ہے جو اس وقت فیکا کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی ایک ہی کمپنی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے مثبت رپورٹ سامنے آئے گی کیونکہ اس سے قبل فیکا غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل دے چکی ہے۔








