آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی نیلم میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس ٹیمیں حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہیں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سول انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔








