کراچی: کرکٹ سپر اسٹار شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا مرکزی کردار بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان ادا کریں۔

انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹر عمر اکمل نہ صرف بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی پسندیدہ فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ہالی ووڈ فلم گلیڈی ایٹر بہت پسند ہے جب کہ وہ چکن بریانی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے سب سے شرمناک لمحے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بال ٹیمپرنگ ان کی زندگی کا سب سے شرمناک واقعہ تھا۔ یاد رہے کہ 2010 میں شاہد آفریدی پر بال ٹیمپرنگ کاالزام ثابت ہونے کے جرم میں دوسال کی پابندی لگادی گئی تھی۔









