راولپنڈی: ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ خفیہ معلومات پر سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خود کش بمباروں کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے دوسلائی اور شمالی وزیرستان میں بھی کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود، آئی ای ڈیز، آلات مواصلات اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے دالبدین کے قریب بھی کارروائی کر کے بارودی مواد اور 400 ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے۔








