اسلام آباد: شوگر ملز مالکان نے اربوں روپے اعانت لینے کے علاوہ چینی کی برآمد پر 50 ارب روپے کمالیے جبکہ کاشت کاروں کو تاحال ادائیگیاں نہیں کی گئیں جبکہ حکومت نے اب سبسڈی کم کرنے پر غورشروع کردیا ہے۔

حکومت نے کاشت کاروں کو ادائیگی کیلیے شوگر ملز مالکان کوچینی کی برآمدکی اجازت دی تھی۔ گزشتہ سال دستمبر میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملز مالکان کو کم از کم 15ارب روپے کا فائدہ پہنچایا جوپہلے ہی پنجاب اور سندھ کے کاشت کاروں کو فی 40 کلو گرام گنے کیلئے صرف 140 روپے ادا کررہے تھے۔








