کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان اداکار راج کپور اور نرگس کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘پر پرفارمنس دیتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں ماہرہ 1956 کی سپر ہٹ فلم’چوری چوری‘ کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘ پر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں، اس ویڈیو کے ساتھ ماہرہ نے عدنان کیلئے پیغام بھی دیا ہے کہ وہ عدنان سے بہت محبت کرتی ہیں۔ اس گانے پر ماہرہ کے جذبات قابل تعریف ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی ماہرہ کوسوشل میڈیا کا خوبصورت چہرہ قرار دیتے ہوئے ان کے جذبات کو انمول قراردیا ہے۔
اس ویڈیو کواب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ماہرہ کے اس انداز کو بہت سراہا جارہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ماہرہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ اداکار شہریار منور نظر آرہے ہیں دونوں مزاحیہ انداز میں رقص کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ’سات دن محبت ان‘کے ٹیزر سے متعلق لوگوں کو آگا ہ کررہے ہیں کہ فلم کا ٹیزر بہت جلد آنے والا ہے۔
https://www.facebook.com/ArmughanNaeem28/videos/1843439692385441/








