لاہور: کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا چوتھا میچ بھی برابری کی سطح پر ختم ہوا، ملائیشیا کے خلاف مقابلہ میں اسکور 1-1 رہا۔

پاکستان کو میچ میں 6 پنالٹی کارنرز ملے لیکن ایک بھی کارآمد نہ ہو سکا، حریف ٹیم کے چاروں پنالٹی کارنرز بھی پاکستانی گول کیپر نے ناکام بنائے۔ واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے پہلا میچ ویلز کے ساتھ کھیلا جو برابر ہوا، اس کے بعد روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور اب ملائیشیا کے ساتھ میچز بھی ڈرا ہوئے اور کامن ویلتھ گیمز میں گرین شرٹس کا سفر تمام ہو گیا۔








